قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا،

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے

منگل 16 اکتوبر 2018 12:36

قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل شروع ہوگا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ اجلاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نیب لاہور کی جانب سے گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی نے طلب کیا ہے۔ قواعد کے تحت ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی اجلاس ریکوزیشن کرنے والی پارلیمانی جماعت کی مرضی سے طے کیا جاتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں