سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پرسوں جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے

منگل 23 اکتوبر 2018 14:09

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پرسوں جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پرسوں جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی پانچ روزہ نجی دورہ پر اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قطعی طورپر اس دورہ کو اپنا نجی دورہ رکھا ہے اور کسی قسم کی سرکاری مصروفیات اور اعلیٰ سطح پر سعودی حکام سے ملاقاتوں سے دانستہ اجتناب برتا ہے کیونکہ وہً اس دورہ کو خالصتاً عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولؐ پر حاضری تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں