تین آئل کمپنیوں نے او جی ڈی سی ایل کی1 ارب45کروڑ دبا لئے

تیل خرید کر رقم ادا نہ کرنے والوں میں بائیکو،اٹک ریفائنری اور نیشنل ریفائنری شامل ہیں

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) او جی ڈی سی ایل حکام 3آئل کمپنیوں سے 1ارب 45کروڑ روپے کی رقوم ریکور نہیں کرسکے ہیں،یہ 3 کمپنیاں گزشتہ کئی سالوں سے او جی ڈی سی ایل کی نادہندہ ہیں،ان آئل کمپنیوں میں ریفائنریز کے علاوہ گیس کمپنیاں بھی شامل ہیں،جنہوں نے کریڈٹ پر او جی ڈی سی ایل سے گیس اور آئل ،پٹرول خریدا تھا،ابتداء میں ریکوری ہونے والی رقوم کی حجم78 ارب روپے تھا جن میں سی76 ارب وصول ہوئے ہیں جبکہ اب باقی 1ارب45کروڑ روپے کی ریکوری ہونا باقی ہے،اس مقصد کیلئے وزارت پٹرولیم نے متعلقہ حکام کو ریکوری کی سخت ہدایت کی ہے۔

ذرائع سے حاصل دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نجی آئل کمپنی بائیکو نی1ارب17کروڑ روپے دبا رکھے ہیں اور باربار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بائیکوآئل کمپنی یہ رقوم ادا کرنے پر راضی نہیں ہے،کیونکہ اس کمپنی نے مراسم او جی ڈی سی ایل کے مقتدر افسران سے قائم کر رکھے ہیں جو اسی کمپنی کو باربار چھوٹ دے رہے ہیں،اس کیعلاوہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ ہے جس نے 24 کروڑ70 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہے جبکہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے بھی3کروڑ30لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ بائیکو نامی کمپنی اور او جی ڈی سی ایل افسران کے مابین گہرے مراسم کے باعث اربوں روپے کی ریکوری ہمیشہ تاخیر سے ہوتی ہے جس سے قومی خزانہ کو نقصان ہوتا ہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں