وزیراعظم عمران خان کا ہر تین ماہ بعد وفاقی کابینہ اور اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر 3 ماہ بعد بلانے سے درست نشاندہی ممکن ہوگی ،ْترجمان

پیر 10 دسمبر 2018 18:53

وزیراعظم عمران خان کا ہر تین ماہ بعد وفاقی کابینہ اور اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ہر تین ماہ بعد وفاقی کابینہ اور اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت اور مشیران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کا خصوصی وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژن نے اپنے اداروں کی کارکردگی کی تازہ رپورٹ کا جائزہ پیش کیا ،ْ وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں کے متعلقہ محکموں کی جانب سے تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اس دوران گزشتہ تین ماہ میں کیے گئے سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری اقدامات سمیت وفاقی وزارتوں اور ادارہ جاتی پرفارمنس بہتر بنانیکی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ بعد وفاقی کابینہ اور اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تمام وزارتوں کو عمل درآمد کیلئے مخصوص اسٹریٹیجک پلان سونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر 3 ماہ بعد بلانے سے درست نشاندہی ممکن ہوگی، اس کا مقصد آئندہ 5 برسوں میں وزارتوں کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنا اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر وزارت عملدرآمد کا 5 سالہ مخصوص اسٹریٹجک پلان بنائے گی، تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جہاں ضرورت پیش آئے گی وہاں اصلاح کی جائے گی، اس طرح حکومت کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزارتوں کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزراء اور وزارتوں کے حکام سے 5 سے 7 منٹ تک سوالات بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں