نیب افسران کے موبائل استعمال پر پابندی عائد

دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے، گریڈ 18 کے افسر تک یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 10 دسمبر 2018 18:40

نیب افسران کے موبائل استعمال پر پابندی عائد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 دسمبر 2018ء) :نیب نے اپنے افسران پر دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 تک کے نیب افسران پر یونیفارم پہننے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نیب افسران پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان پابندیوں سے نیب افسران کی کارکردگی بڑھے گی اور معاملات مزید بہتر انداز سے حل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

نیب افسران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔نیب افسران دفتری اوقات کے دوران موبائل فون نہیں استعمال کریں گے۔اس کے علاوہ گریڈ 18 تک کے افسر پر وردی پہننے کی پابندی ہوگی۔18 گریڈ کے افسر دفتری اوقات میں وردی پہن کر بیٹھیں گے اور نجی کپڑوں میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی۔علاوہ ازیں نیب افسران پر دوران ڈیوٹی نجی ملاقاتیں کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نیب افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات کے دوران نجی ملاقاتوں سے پرہیز کریں ، دفتر میں نجی بیٹھکوں کی اجازت نہیں ہوگی ،صرف سرکاری معاملات میں ملاقات کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں