افغانستان کا پاکستان کوقیدیوں کی تفصیلات نہ دینے کا انکشاف

افغانستان بارباردرخواست کے باوجود قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا، ہمارے سفارتخانے کوقیدیوں تک قونصلررسائی بھی نہیں دی جاتی، افغانستان میں قید پاکستانیوں پرزیادہ تردہشتگردی کے الزامات ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 19:37

افغانستان کا پاکستان کوقیدیوں کی تفصیلات نہ دینے کا انکشاف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) افغانستان نے پاکستان کوقیدیوں کی تفصیلات نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان بارباردرخواست کے باوجود پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا،ہمارے سفارتخانے کوقیدیوں تک قونصلررسائی بھی نہیں دی جاتی،افغانستان میں قید پاکستانیوں پرزیادہ تردہشتگردی کے الزامات ہیں۔

انہوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ ہماری جانب سے بارباردرخواست کے باوجود افغانستان پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات نہیں دے رہا۔ افغانستان قیدیوں پرالزامات سے متعلق بھی سفارتخانے کوآگاہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارتخانے کوقیدیوں تک قونصلررسائی بھی نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قید پاکستانیوں پرزیادہ تردہشتگردی کے الزامات ہیں۔

حکومت پاکستان افغان سفارتخانے کومکمل تعاون فراہم کرتی ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح پربھی افغان حکومت کے ساتھ اس مسئلے کوبارباراٹھایا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتا پور بارڈر کا معاملہ ایک عرصے سے زیرالتواء تھا۔ کرتارپوربارڈر کھول کربھارت کو امن کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بیٹھ کر بات کرے گا تومسائل حل ہوں گے۔

امید ہے بھارت الیکشن کے بعد اپنے رویے اور کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کررہا ہے۔افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا پڑے گا۔امریکی صدر نے افغانستان میں کردار کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں دیرپا امن قائم ہو۔ افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان متاثر ہوتا ہے۔ ہم کئی سالوں سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں