ملک میں 5 کروڑ افراد اب بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

بدھ 12 دسمبر 2018 15:38

ملک میں 5 کروڑ افراد اب بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کراچی سے ممبران قومی اسمبلی کو پیشکش کی ہے کہ وہ کراچی میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ان کی ملاقات کا اہتمام کر سکتے ہیں‘ ملک میں 5 کروڑ افراد اب بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں‘ ان کو بجلی کی سہولت کی فراہمی کے لئے چھوٹے منصوبے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں‘ کے الیکٹرک کو ٹرانسمیشن لائنوں اور دیگر شعبوں پر بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر کے سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا ٹیرف سابق حکومت کا تھا۔ بی 1 ‘ بی 2 اور بی 3 ٹیرف مختلف ہیں۔ پی پی آئی بی نے دیر کا ایک پن بجلی کا منصوبہ بعض قانونی مسائل کی بناء پر ختم کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی صارفین ٹیرف میں 33 فیصد صلاحیت کی ادائیگی کرتے ہیں۔ پاکستان کی دور دراز کے پانچ کروڑ لوگوں کی بجلی تک رسائی نہیں ہے۔ ان کے لئے چھوٹے منصوبوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے ساتھ معاملات میں کے الیکٹرک کو ان شعبوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں