وزیراعظم عمران خان نے آئی سی ٹی پولیس اہلکاروں کیلئے شہداء معاونت پیکج ملک کے دیگر حصوں کے برابر کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی
ْپولیس اہلکاروں کو صحت کی ضروریات مہیا کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کی بھی منظوری حکومت آئی سی ٹی پولیس کو عوام کی خدمت اور ایک مثالی پولیس فورس بنانے کیلئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، منشیات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے وزیراعظم عمران خان کا آئی سی ٹی پولیس کی کارکردگی اور اسے ماڈل پولیس فورس میں تبدیل کرنے بارے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال
جمعرات 13 دسمبر 2018 22:45
(جاری ہے)
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وزیراعظم کو آئی سی ٹی پولیس کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور ملک کی ماڈل فورس بنانے کیلئے آئی سی ٹی پولیس کو درپیش مختلف انتظامی، قانونی، مالیاتی اور انسانی وسائل کی رکاوٹوںکے بارے میں آگاہ کیا۔ عامر ذوالفقار خان نے وزیراعظم کو منشیات فروشوں، لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈائون اور تجاوزات کے خلاف مہم کے بارے میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے آئی سی ٹی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی سی ٹی پولیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آئی سی ٹی پولیس کو عوام کی خدمت اور ایک مثالی پولیس فورس بنانے کیلئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے خدمات کی فراہمی میں بہتری اور کارکردگی کے بارے میں عوامی آراء کے حصول کیلئے آئی سی ٹی پولیس کی طرف سے آئی ٹی سلوشنز کو بروئے کار لائے جانے کو سراہا۔ ڈرگ مافیا بالخصوص تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے۔ لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی اور انسداد تجاوزات مہم کے حوالہ سے وزیراعظم نے آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی پولیس کے مابین وسیع تر رابطہ کی ضرورت اور لینڈ مافیا جس نے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، کے خلاف کاوشیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
ازبک وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر کل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیا خوردونوش تلف ، جرمانہ عائد
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات- انسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے 16 جدید ترین آئی ٹی لیبز (labs) کا قیام، نوجوانوں کو جدید ..
بدنیتی پر مبنی مہم ،جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھ دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی