’’ زینب الرٹ ریکوری بل ‘‘ کے نام سے وزارت قانون میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا ناروا رویہ سے متعلق بل بھیج دیا گیا ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56

’’ زینب الرٹ ریکوری بل ‘‘ کے نام سے وزارت قانون میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا ناروا رویہ سے متعلق بل بھیج دیا گیا ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریںمزاری نے سینٹ کو بتایا کہ ’’ زینب الرٹ ریکوری بل ‘‘ کے نام سے وزارت قانون میں بچوںکے ساتھ زیادتی کا ناروا رویہ سے متعلق بل بھیجا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس بل کے پاس ہونے سے ملک میںپیش آنے والے بچوںکے ساتھ زیادتی کے حوالے سے واقعات میںنمایاں کمی آئیگی انہوںنے کہا کہ یہاں وفاقی دارالحکومت میں بھکاری اور دیگر جرائم میںملوث بچوں کو رکھنے کیلئے علیحدہ عمارت تکمیل میں مراحل میںہے اور بہت جلد انہیں وہاں پر رکھنے کیلئے بندوبست کیاجائیگا اور ہمیں اس چیز کا ادراک ہے کہ بچوںسے متعلق قانون موجود ہونے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیںہوسکی ۔

(جاری ہے)

وقفہ سوالات میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے تحت ایک شرط ستائیس کنونشن توثیق اور موثر عملدرآمد جی ایس پی پلس کے لئے ضروری ہے جو انسانی حقوق مزدور ، منشیات اور اچھی طرز حکمرانی سے متعلق ہے اور سات انسانی حقوق سے متعلقہ ہیںنسل کشی اور جرم کی روک تھام نسلی امتیاز کی تمام صورتوںکے خاتمے پر بین الاقوامی کنونشن بچے سے حقوق پر کنونشن ، خواتین کیخلاف تمام صورتوںمیں تفریق سے خاتمے پر کنونشن ، اقتصادی ، معاشی اور ثقافتی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ شہری اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ شامل ہیں تشدد اور دوسری ظالمانہ غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک یا سزا کیخلاف کنونشن بھی ہوگا وزارت خارجہ کنونشن کیلئے فوکل وزارت ہے اور کنونشن وزارت انسانی حقوق کو مذکورہ کنونشن پر ضروری رپورٹ مرتب کرنے کیلئے تفویض کئے گئے ہیں اسموقع پر سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ یہ ہم سمجھتے ہیںکہ انسانی حقوق پوری طرح بحال نہیں ہوئے لیکن پارلیمنٹ میں بار بار مداخلت کے باعث متعدد ادارے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہیں جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ سوالات مذکورہ وزارت سے متعلق نہیں ہیں تو عثمان خان کاکڑ بیٹھ گئے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں