2018ء تبدیلی کا سال ،عوام نے دو بڑی پارٹیوں کو مسترد ،

تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا،ڈاکٹر رمیش کمار پبلک اکائونٹس کمیٹی بارے فیصلہ بہت پہلے ہو جانا تھا،بدقسمتی سے معاملے کو الجھانے سے 130 دن ضائع ہوئے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:59

2018ء تبدیلی کا سال ،عوام نے دو بڑی پارٹیوں کو مسترد ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ 2018ء تبدیلی کا سال ہے، انتخابات میں عوام نے دو بڑی پارٹیوں کو مسترد تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا،پبلک اکائونٹس کمیٹی بارے فیصلہ بہت پہلے ہو جانا تھا،بدقسمتی سے معاملے کو الجھانے سے 130 دن ضائع ہوئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ تحریک انصاف کے پارلیمان پارٹی اجلاس میں میں نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور پی اے سی کو اپوزیشن کو دینے کے حوالے سے وزیراعظم کے سامنے موقف رکھا تھا مگر بدقسمتی سے اس معاملے کو الجھایا جس میں 130 دن ضائع ہوئے بالآخر وہی ہوا جو میں نے تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میرے موقف کی تائید کی تھی، اس حوالے سے بہت پہلے فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء تبدیلی کا سال ہے۔ عام انتخابات میں عوام نے دو بڑی پارٹیوں کو مسترد کیا اور تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں