باصلاحیت نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، زرتاج گل

قدرت نے پاکستان کوتمام قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ،ْخطاب تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بھرپور کام کررہی ہے جس کے ثمرات آنے والے وقتوںمیں سامنے آئیں گے ،ْوزیرمملکت

منگل 18 دسمبر 2018 19:31

باصلاحیت نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، زرتاج گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، قدرت نے پاکستان کوتمام قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ،ْ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بھرپور کام کررہی ہے جس کے ثمرات آنے والے وقتوںمیں سامنے آئیں گے۔

منگل کو نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ پھولوں کی نمائش جیتنے والوں میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ زندگی میں کوئی بھی کام کرنا مشکل نہیں ہوتا، اس کے لئے پختہ ارادہ اور لگن کی ضرورت ہے۔ جب میں نے پنجاب کے پسماندہ ضلع میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاست کاآغاز کیاتو مجھے بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرے سیاسی حریف دہائیوں سے اس علاقے پر سیاست کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان صرف کام اور کام پر یقین رکھتے ہیں جب بھی کیبنٹ میٹنگ ہوتی ہے وہ ایک ایک وزیر سے اس کی کارکردگی کے بارے میں پوچھتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی سخت محنت کرتے اور اپنے وزراء سے بھی یہی توقع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بھرپور کام کررہی ہے جس کے ثمرات آنے والے وقتوںمیں سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوںپر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان 39 سال سے ملک میں پھول بانٹ رہے ہیں جو ایک عظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کی طرف سے اسلام آباد میں جونمائشیں منعقد کی جاتی ہیں وہ شہریوں کو تفریح اورپر فضا ماحول فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سوسائٹی کا نعرہ امن پھول کے ذریعے بھی بڑاخوبصورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو قدرت نے تمام قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ہیمیں ان وسائل کی قدر کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں