اسلام آباد ہائی کورٹ ، شہباز شریف کی بطور پی اے سی تقرری کیخلاف درخواست پرفیصلہ پیر کو نہیں سنایا جاسکا،کل سنایا جائیگا

پیر 21 جنوری 2019 13:41

اسلام آباد ہائی کورٹ ، شہباز شریف کی بطور پی اے سی تقرری کیخلاف درخواست پرفیصلہ پیر کو نہیں سنایا جاسکا،کل سنایا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور پبلک اکائونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پر پیر کو نہیں سنایا جاسکا ،ْ(آج)منگل کو سنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطورپبلک اکاونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست پرفیصلہ (آج) منگل کو سنایاجائیگا۔رپورٹ کے مطابق درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ پیر کو سنایاجانا تھا تاہم نہیں سنایاگیاعدالتی عملہ کے مطابق فیصلہ (آج) منگل کو سنایاجائیگا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے 31 دسمبرکو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں