بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے حلف اٹھا لیا

پیر 21 جنوری 2019 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے حلف اٹھا لیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ارکان نے ان کو سینیٹر بننے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں