سعودی ولی عہد کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ناشتے کا اہتمام

ناشتے میں عربی بینز کی کافی،کھجوریں، زیتون، پنیر، پھلوں کے مربے، دال، حلوہ انڈے کی سعودی طرز کی ڈش شکشکا سمیت مختلف پھل میز کی زینت بنے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 فروری 2019 13:20

سعودی ولی عہد کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ناشتے کا اہتمام
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 فروری 2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہانہ انداز میں پاکستان سے الوداع کر دیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مصروف ترین دن پاکستان میں گزارا۔اس دوران کئی معاہدوں پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دو اہم اعلانات بھی کیے۔گزشتہ روز محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اتوار کے روز وزیراعظم ہاؤس میں محمد بن سلمان کو خوشگوار عشائیہ دیا گیا۔جس کے بعد پیر کی صبح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان نے اکٹھے ناشتہ کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں روایتی عربی ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناشتے میں عربی بینز کی کافی،کھجوریں،زیتون، پنیر پھلوں کے مربے ،دال، حلوہ انڈے کی سعودی طرز کی ڈش شکشکا بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ناشتے میں افغانی اور پاکستانی نام کے علاوہ پنیر اور شہد سے بھری ڈبل روٹی بھی موجود تھی۔ ناشتے میں افغانی اور پاکستانی نام کے علاوہ پنیر اور شہد سے بھری ڈبل روٹی بھی موجود تھی۔جبکہ مختلف پھلوں کے جوس اور عربی چائے ناشتے کی میز کی زینت بنے۔وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ناشتے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادے کے درمیان گپ شپ اور غیررسمی گفتگو ہوتی رہی۔

جب کہ ہ سعودی ولی عہد کا ذاتی سامان واپس روانہ کردیا گیا ہے۔سعودی ولی عہد کے ذاتی سامان میں فرنیچر اور کچن کا سامان شامل ہے۔سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے لیے تحائف بھی دیے گئے ہیں۔عمران خان اور عارف علوی کو ملنے والے تحائف توشہ خانے میں بھیج دیے گئے ہیں۔تحائف میں قیمتی گھڑیاں قلم اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔خادم حرمین شریفین کی جانب سے مستحقین کے لیے کھجوریں بھی تحفے میں بھیجی گئی ہیں۔ کابینہ ڈویژن اور سعودی سفارتخانہ مستحقین میں کھجوریں تقسیم کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں