نیب: سندھ حکومت کا دہشتگردی کا الزام افسوسناک قرار
چادراور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کیا گیا، آغا سراج درانی کے اہلخانہ سے بدتمیزی بھی نہیں کی گئی، چیئرمین نیب کی افسران کودیانتداری سےفرائض سرانجام دینےکی ہدایت، نیب کسی کا فیس نہیں صرف کیس دیکھتا ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 فروری 2019 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کسی کا فیس نہیں دیکھتا، نیب کیس کو دیکھتا ہے۔ نیب کسی کا دباؤ برداشت کیے بغیر فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
تمام افسران دیانتداری سے اپنے فراض سرانجام دیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ بیرون ملک منتقل کیے جانے والے اربوں روپے واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔نیب کرپٹ افراد کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتا ہے۔زیرتفتیش تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ مزید برآں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نیب پر دہشتگردی کا الزام افسوسناک ہے۔ سراج درانی کے گھر کی تلاشی کے دوران چادراور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کیا گیا، آغا سراج درانی کے اہلخانہ سے بدتمیزی بھی نہیں کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ روز نیب نے بدعنوانی کے الزام میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ جس کے بعد نیب پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین نیب خواتین سے نارواسلوک کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نیب کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسپیکر کی گرفتاری کے بعد نیب والے ان کے گھر گئے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کا گھر ہے لیکن بغیر کسی نوٹس کے دیواریں پھلانگ کر اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر میں ھاوا بول دیا۔گھر میں ان کی اہلیہ، تین بیٹیاں ، بہو موجود تھیں، ان کو گھر سے نکال دیا اور کہا کہ لان میں کھڑی ہوجائیں۔ ہمیں پتا چلا توہمارے وزراء وہاں گئے اور لان کی دیوار سے نیب والوں سے بات کی کہ اگر ان کی ضرورت نہیں توان کو باہر آنے دیا جائے۔لیکن اس بات پر بھی نہ مانیں۔خواتین نے بتایا کہ ہمیں چار گھنٹوں سے یہاں لان میں کھڑا کر رکھا ہے۔ لیکن نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ صوبے کا وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اسپیکر کی فیملی کو نیب سے نہ بچا سکا۔اس اسمبلی کے اسپیکر کو ، فیملی کو ، ہم نیب کی ٹیررازم سے نہ بچا سکے۔ مجھے بتایا کہ خواتین سے نہایت ہی بدتمیزی کی گئی، کہا گیا کہ گھر کا تہہ خانہ دکھاؤ، خواتین نے کہا کہ ہمارے گھر میں کوئی تہہ خانہ نہیں ہے ۔ سگریٹ پی رہے تھے، ان کو بالکل شرم نہ آئی۔ایک بچی نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے سگریٹ نہ پئیں، جس پر نیب اہلکار نے سگریٹ کا دھواں اس کے منہ پر مارا اور کہا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں؟سات گھنٹے تک ان کے گھر میں رہے، فقرے کستے رہے، صوفے پر بیٹھ کر سگریٹ پیتے رہے۔خواتین سے زبردستی دستخط بھی کروائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے لیے انتظامات کی اسکیم کی منظوری دی
ذرائع ابلاغ پر پابندی صرف صحافیوں کے حقوق پر پابندی نہیں ہے بلکہ عوام کے جاننے کے حق پر بھی پابندی ہے،سابق ..
وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی ..
ملک کاپہلا سیٹلائٹ "آئی کیوب قمر" کامیابی کے ساتھ چاند پر چھوڑا گیا، جو ملک کی تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17.297 ارب روپے لاگتی 8 منصوبوں کی منظوری دے دی ، 98.161 ارب لاگتی 2 منصوبے ..
پارلیمنٹ مکمل ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل نو کردی گئی
مسز فرخ خان کی پہلے خلائی مشن "ا?ئی کیوب کیو" کی روانگی پر قوم کو مبارکباد
پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے،وزیر ..
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے