پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے، صدر مملکت

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا جارحیت نہ کی جائے، عارف علوی کا تقریب سے خطاب

پیر 25 مارچ 2019 14:29

پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے، صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے،پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا جارحیت نہ کی جائے۔ پیر کو یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یوم پاکستان پریڈ دنیا کو پاکستان کے طاقتور ہونے کا پیغام دیتی ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی قوم کا دہشتگردی سے مقابلہ دنیا کیلئے مثال ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین اور منظم فوج ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی فوج خراج تحسین کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ جارحیت نہ کی جائے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ سیکھا۔انہوںنے کہاکہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں ہم نے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔انہوںنے کہاکہ سرحد کی دوسری جانب جنگ کی آوازیں اٹھتی رہیں۔انہوںنے کہاکہ پریڈ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوںنے کہاکہ یوم پاکستان پریڈ نے قوم میں جذبہ حب الوطنی کو بڑھایا۔صدر مملکت نے کہاکہ ہماری فوج اور قیادت امین ہیں۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی پرچم سربلند رکھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں