ایف اے ٹی ایف کا 9 رکنی وفد کل پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا

پاکستان کا دہشتگردوں کی مالی معاونت و منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان کے پاس مطمئن کرنے کا آخری موقع ہے ، مطمئن نہ کرنے کی صورت میں انٹرنیشنل کارپوریشن ریویو گروپ کا نیا پلان دیا جا سکتا ہے ، ایف اے ٹی ایف 22 جنوری 2019 کو پاکستان کی پہلی رپورٹ کا جواب بھی مسترد کر چکی ہے ،دستاویز

پیر 25 مارچ 2019 19:57

ایف اے ٹی ایف کا 9 رکنی وفد کل پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا ایشیئن پیسفک گروپ کا 9 رکنی وفد کل(منگل کو) پاکستانی وفد سے تین روزہ مذاکرات شروع کرے گا اگر پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے وفد کو مطمئن کر دیا تو ٹھیک ورنہ یہ پاکستان کے پاس آخری موقع ہے ۔ مطمئن نہ ہونے پر پاکستان کو نئے انٹرنیشنل کارپوریشن ریویو گروپ میں ڈالا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کے ایشیئن پسفک گروپ کا 9 رکنی وفد سوموار کو اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور آج ( منگل ) سے ایف اے ٹی ایف کا گروپ پاکستان سے جمعرات تک مذاکرات کرے گا ۔ پاکستان کی جانب سے وفد میں وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بنک ، ایف آئی اے ، ایس ای سی پی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسری ایوی ایشن رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا کہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی و معاونت اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے کیا اقداؐمات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے پاس ایشیئن پسفک گروپ کو مطمئن کرنے کا یہ آخری موقع ہے ۔ وفد کو مطمئن نہ کرنے پر پاکستان کو انٹرنیشنل کارپوریشن ریویو گروپ ( آئی سی آر جی ) کا نیا پلان دیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی رپورٹ کا جواب 22 جنوری 2019 کو جمع کرایا تھا جس میں بہتری کی سفارش کی گئی تھی لیکن ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری نہیں کی اور نہ ہی اس کے دلائل کو کوئی اہمیت دی ۔ اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کرنے والے پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کو بھی روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ۔ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔ جماعت الدعوة سمیت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں