سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی پی آر اے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صحافتی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے ،ملک میں اظہار رائے کی آزادی کیلئے صرف کریں گے، بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آرای) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں پی آر اے کے نو منتخب صد ربہزادسلیمی ،نائب صدر سہیل خان، سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو،جوائنٹ سیکرٹری صائمہ ملک ، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری، سیکرٹری اطلاعات علی شیراور گورننگ باڈی کے ممبران نوشین یوسف، عاصم یاسین ، زاہد یعقوب خواجہ ،عاطف شیرازی، جاوید الرحمن ، نادر گورمانی ، رانا احمد طلال ، رضوان احمد ڈھلوںاور ذیشان شمسی شامل ہیں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو صحافتی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے صرف کریں گے ۔انہوں نے پارلیمنٹ کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میںپی آراے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے آزادی صحافت انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے پی آر اے کی نومنتخب قیادت کوپریس گیلری کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں