ہمیں وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، زرتاج گل
جمعہ 19 اپریل 2019 15:18
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے صاف ستھرا پاکستان لازم ہے تاکہ سیاحوں کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے، کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ رویوں میں تبدیلی کی ایک مہم ہے جس کے ذریعے عوام میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا کرکے قومی فریضہ سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف پاکستان کو خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو صاف ستھرا کرنے کیلئے اسلام آباد وائڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کوکا کولا کمپنی اور ایس ایم ای سی آئل کمپنی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مکمل اختیار حاصل ہے وہ جسے چاہیں اپنی کابینہ میں شامل کریں اور جسے چاہیں تبدیل کر دیں، ہمیں ان کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے، وہ جو بھی کام کریں گے اس میں ملک و قوم کی بہتری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ووٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں اور ملک و قوم کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف عمران خان کے پاس ہے اور وہ کام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارشوں کا نظام تبدیل ہو چکا ہے مگر ہمارے کسان آج بھی مون سون کی بارشوں کو دیکھ کر بیجائی کرتے ہیں انہیں اپنے روایتی طریقہ کاشت کو ترک کرکے موسمیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے فصلیں کاشت کرنی چاہئیں اور ہمیں انہیں یہ آگاہی دینا ہو گی وہ ایسا بیج بوئیں جس میں موسمیاتی برداشت کی صلاحیت زیادہ ہو۔ اس موقع پر کوکا کولا کمپنی کے ملازمین نے گروپس کی صورت میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی صفائی کی اور بڑی مقدار میں کچرا اکٹھا کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف