شاہ محمود قریشی چار روزہ دورے پر کل جاپان روانہ ہوں گے، ترجما ن دفتر خارجہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:56

شاہ محمود قریشی چار روزہ دورے پر کل جاپان روانہ ہوں گے، ترجما ن دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی چار روزہ دورے پر کل اتوار کوجاپان روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جاپانی ہم منصب نے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی،وزیر خارجہ ہم منصب اعلی سطحی جاپانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کا دورہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکام کے دوروں کا حصہ ہے، جاپانی حکام ، میڈیا کے علاوہ وزیر خارجہ کاروباری حضرات، دانشوروں اور ماہرین تعلیم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں