ٹ*تبدیلی سرکار کی نااہلی سے قومی معیشت تباہ ہوچکی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

yحکمران مسلم لیگ(ن) کے منصوبوںپر سیاست چمکارہے ہیں،لیگی رہنما

اتوار 19 مئی 2019 21:15

) اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) خالی نعروں پر نہیں بلکہ عملی طورپر کام کرنے پر یقین رکھتی ہے،حکمران مسلم لیگ(ن) کے منصوبوں پرسیاست چمکارہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،مسلم لیگ(ن) کل بھی غریب عوام کی جماعت تھی اور آج بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالوں کی محنت کو ضائع کردیاہے،مہنگائی،بے روزگاری میں آئے روزاضافہ ہو رہاہے،نئے پاکستان کوخواب دیکھاکر پرانے پاکستان کا بھی بُراحال کردیا گیاہے،تبدیلی مافیاں بُری طرح ناکام ہوگئے ہیں،عوام سے جھوٹے وعدے کئے گئے،آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور اصلی چوروں کے چہرے عوام کے سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیرنے کہاکہ تبدیلی سرکار کی نااہلی قومی معیشت دگرگوں ہوگئی ،عوامی مسائل ناقابل حل ،غریبوں کاجینا محال ہوگیا،لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے جس کی تمام ترذمہ دار جعلی مینڈیٹ سے سلیکٹڈ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ہے،جس کا نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ کوئی ویژن ،مانگے تانگے کے کرپٹ لوٹے ریاستی وسائل کی لوٹ مار کے لئے بھان متی کا کنبہ بنائے بیٹھے ہیں ،مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں اربوں کے منصوبے مکمل کئے گئے آج حکمران انہی منصوبوں پر کھڑے ہو کر فیس بک مہم چلا رہے ہیں ،پی ٹی ائی کی سیاست صرف سوشل میڈیاپر ہے ،میاں نوازشریف ہمارے قائد ہیں اوررہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں