ملکی ترقی اور کامیابی کا انحصار معیاری تعلیم پر ہے ، فردوس عاشق اعوان
پاکستانیوں سے جڑے دو اہم جزو تعلیم اور نوجوان ہیں نیب حکومتی شکنجہ سے آزاد‘ اپوزیشن کو کوئی شکائت ہے تو عدالتیں آزاد ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات y جہالت کے اندھیرے نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور معیاری تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت تعلیمی پالیسی جاری کرے گی yکامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو بینک چھ فیصد شرح سود پر قرضے دے گا ۔ یہ قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے، کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ
منگل 21 مئی 2019 22:20
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جہالت کے اندھیرے نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ملک میں یکساں نظام تعلیم اور معیاری تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت تعلیمی پالیسی جاری کرے گی انہوں نے کہا کہ کابینہ میں کامیاب نوجوان پروگرام پر بھی بات کی گئی موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانا چاہتی ہے اور کامیاب نوجوان کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے اس پروگرام سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو بینک چھ فیصد شرح سود پر قرضے دے گا ۔ یہ قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے پانچ لاکھ قرض لینے والے کو پچاس ہزار مالیت کی ایکویٹی دینی پڑے گی اس پروگرام میں 25 فیصد قرضہ خواتین کیلئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی غور کیا گیا اور مشیر خزانہ نے کابینہ کو قمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی اور تلخ حقیقت بتائی کابینہ نے اس مشکل پر عوام کی حمایت سے قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا اجلاس میں ای سی سی کے پندرہ مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی انہوں نے کاہ کہ نیب ایک آزاد اور خود مختیار ادارہ ہے نیب کی کارروائیوں پر اپوزیشن کو شکایات ہیں تو عدالتیں آزاد ہیں نیب اپنا کام آئین کے مطابق کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس کا دامن صاف ہوتا ہے وہ سینہ تان کر کھڑا ہو جاتا ہے اپوزیشن دھمکیاں نہ دے اور نیب کے سوالوں کا جواب دے میں نیب کی ترجمان نہیں ہوں نیب کے ترجمان مزید سوالوں کے جوابات دیں اجلاس میں اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کی منظوری دی گئی چیف کمشنر بورد کے چیئرمین ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن )قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے ،الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی
وزیرِاعلی خیبرپختون خوا نے بعض صوبائی ارکان کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے کر دی
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
ہائی کورٹ ،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیخلاف درخواست دوسری استدعا کے ساتھ یکجا
تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز نے روکا جو غلط ہے،عرفان صدیقی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں ..
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم