بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے،

بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کرکے آئین کا راستہ روک رہی ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 17 جون 2019 14:46

بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری آئینی تقاضہ اور ملکی ضرورت ہے، بجٹ پاکستان اور اس کے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن اس پر سیاست کر کے آئین کا راستہ روک رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی گورننس اور اداروں کی ورکنگ بجٹ کی منظوری سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا چلنا اور اپوزیشن کی تنخواہیں بھی بجٹ کی منظوری سے آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے کیا عوام کو مزید تباہ حال کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں