پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں مہاجرین کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے،
پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین گذشتہ 40 سال سے قیام پذیر ہیں، مہاجرین کے دکھ درد اور مسائل کو پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
جمعرات 20 جون 2019 16:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہا کہ فغان مہاجرین واپس جانا چاہتے ہیں لیکن افغانستان میں ان کی آبادکاری کیلئے مناسب انتظامات بھی ہوں، آج پاکستان میں 14 لاکھ افغان مہاجرہن قیام پذیر ہیں، 68 فیصد افغان مہاجریں کیمپوں سے باہر قیام پذیرہیں، 32 فیصد مہاجریں کیمپوں میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان کابینہ کے 24 وزیر پاکستان میں پلے بڑھے ہیں جبکہ افغان کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی پاکستان میں ہی پلے بڑھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت دینا ہے جبکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان نے انسانیت کی خدمت کی ہے اور ہم ذمہ دار ملک ہیں، افغان مہاجرین کی باعزت رضاکارانہ واپسی کیلئے کوششیں تیز کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ افغان مہاجرین کا ہم سب کو ساتھ دینا ہو گا، ہم نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانا ہے اور انسانیت کی عزت ہم سب پر لازم و ملزوم ہے، جب ہم انسانیت کو عزت دینا سیکھیں گے تو مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں مہاجرہن کی اکثریت مسلمان ہے، ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور مسلمان دہشت گرد نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آج دنیا میں مہاجرین میں سب سے زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے جو آج آزمائش کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اس حوالہ سے مسلم ممالک کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر مملکت نے تقریب کے آغاز پر عالمی مہاجرین کے دن کے حوالے سے تقریب میں کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر یو این ایچ سی آر کی پاکستان میں نمائندہ مینک ریویلہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سالوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری مہاجرین اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام نے آگے بڑھ کر مہاجرین کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی مہاجر آبادی کے 84 فیصد ترقی پذیر ممالک میں مقیم ہیں جبکہ 16 فیصد مہاجرین ترقی یافتہ ممالک میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں 25 افراد نے فی منٹ میں نقل مکانی کی جو سب سے زیادہ سات کروڑ 80 لاکھ ہے، جنگ بدامنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہوئی۔ تقریب میں خراساں ہائی سکول اسلام آباد کے طلباء نے ملی نغمے اور پاک۔افغان بارڈر پر افغان مہاجرین کے داخلے کی منظر کشی پیش کی۔ تقریب میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے افغان مہاجرین کی جانب سے بنائے گئے اشیاء کے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات