آئندہ مالی سال کے دوران چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک ارب 98 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے

منگل 25 جون 2019 13:13

آئندہ مالی سال کے دوران چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک ارب 98 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) آئندہ مالی سال کے دوران چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر ایک ارب 98 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت آ بی وسائل ڈویژن کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 38 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد ہے، 30 ستمبر 2016ء کو ایکنک نے منصوبے کی منظوری دی تھی، منصوبے کے مجموعی تخمینے میں13 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ رواں سال30 جون تک منصوبے پر مجموعی طور پر 35 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو جائیں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران منصوبے کے لیے ایک ارب 98 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 106 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں