پہاڑوں اور ماحولیاتی تحفظ کا عالمی اعزاز ایک پاکستانی کو ملنا ملک کے لئے قابل فخر ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 پاکستانی کو ملنے سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی، دنیا میں اچھا پیغام جائے گا، ڈاکٹر فیصل

ہفتہ 24 اگست 2019 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پہاڑوں اور ماحولیاتی تحفظ کا عالمی اعزاز ایک پاکستانی کو ملنا ملک کے لئے قابل فخر ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محترمہ عائشہ خان کو سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عائشہ خان نے کے ٹو سمیت دیگر پہاڑی اور سیاحتی مقامات کے تحفظ، صفائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے قابل تحسین کوششیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ کا ملنا عائشہ خان کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک پاکستانی کو ماحولیات اور پہاڑوں کی حفاظت سے متعلق بین الاقوامی ایوارڈ ملنا پاکستان کے بیرون ملک تشخص کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ہے ۔انہوںنے کہاکہ سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 پاکستانی کو ملنے سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی، دنیا میں اچھا پیغام جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ عائشہ خان سب کے لئے ایک مثال ہیں، ہم سب کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس اعزاز کے نتیجے میں دیگر پاکستانیوں کی بھی بھی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ ماحولیاتی تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں