وزیراعظم ہاؤس میں سٹاف ممبرز کا شراب کے نشے میں دھت نیم برہنہ گھومنے کا انکشاف

ہر وقت وزیر اعظم کے ساتھ رہنے والے رہنما نے مذکورہ سٹاف ممبر کو تھپڑ مار کر وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا حالانکہ وہ بھی حالتِ غیر میں تھے۔ معروف اینکر کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 14:57

وزیراعظم ہاؤس میں سٹاف ممبرز کا شراب کے نشے میں دھت نیم برہنہ گھومنے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : اینکر رائے ثاقب کھرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ نعیم الحق کے سٹاف ممبرجو وزیر اعظم ہاؤ س میں شراب کے نشے میں دھت نیم برہنہ گھو م رہے تھے،اُنہیں وزیر اعظم کے سٹاف ممبر(جو ہر وقت وزیر اعظم کے ساتھ ہوتے ہیں) نے پکڑ لیا اور تھپڑے مارتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا۔

رائے ثاقب کھرل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بڑے صاحب بھی حالت غیر میں تھے،صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے لوگوں کو نام کا اندازہ لگانے کا کہا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبلسینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی کے ریمارکس پر نعیم الحق کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔ نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔ اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے‘‘۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں