برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ ، طالبات سے ملاقات

شاہی جوڑنے نے کالج کے مختلف حصے دیکھے ، کالج انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام سے آگاہ بھی کیا دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا ، نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا ، لباس توجہ کا مرکز بنا رہا شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن (آج) لاہور جائیں گے ، تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے ، ایک ایس او ایس ویلج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے

منگل 15 اکتوبر 2019 14:59

برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ ، طالبات سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یونیورسٹی کالونی اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور وہاں طالبات سے ملاقات کی جبکہ کالج انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام سے آگاہ بھی کیا۔اس دوران شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی کلاس کا جائزہ بھی لیا۔

شاہی جوڑے نے اسکول کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی جماعت کامعائنہ بھی کیاوہ سکول کے طلبا میں گھل مل گئے۔گرلز کالج کے دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا جو مقامی ڈیزائنر ماہین خان نے ترتیب دیا۔نیلے رنگ کے مشرقی لباس میں شہزادی انتہائی دلکش دکھائی دیں اور ان کا لباس سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

(جاری ہے)

بعدازاں شاہی جوڑا مارگلہ ہلز پہنچا اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوا۔شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے بھی سجایا گیا ہے۔برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر ایک دن چترال میں گزاریں گے جہاں سے واپسی پر 18 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے وہ برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں