صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی (کل) سے جاپان کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:12

صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی (کل) سے جاپان کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی (کل) اتوار سے جاپان کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر مملکت جاپان کے شہنشاہ نرو ہیٹو کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے، تقریب میں 100 سے زائد سربراہان مملکت و ریاست شریک ہونگے۔ صدر مملکت کو دورے کی دعوت جاپان کی حکومت نے دی ہے۔ صدر مملکت20 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاپان کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جاپان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات اور دیرینہ دوست ہیں۔ ہمارے باہمی تعاون پر مبنی تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت، انسانی وسائل، ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی مفید تعاون میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ صدر مملکت کے دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں