حکومت سیاسی رہنماؤں کا احتساب نہیں ، سیاسی انتقام لے رہی ہے،خرم دستگیرخان

رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ، انٹرویو

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:12

حکومت سیاسی رہنماؤں کا احتساب نہیں ، سیاسی انتقام لے رہی ہے،خرم دستگیرخان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ حکومت سیاسی رہنماؤں کا احتساب نہیں ، سیاسی انتقام لے رہی ہے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے تو بدزبانی کی انتہا کر دی۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان نے کہا کہ عمران نے اپنے بغض اور کینے کی وجہ سے سرکاری اداروں کو اپنا آلہ کار بنا لیا ہے۔

نواز شریف کو پہلے ہی سزا دے دی گئی ہے جس کے بعد نیب کی تحویل میں دینے کی کوئی توجہی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی روز میں پلیٹ لٹس ڈھائی لاکھ سے دو ہزار پر نہیں آتے یقینی طور پر یہ صورتحال پہلے سے چل رہی تھی لیکن نیب ان کا علاج نہیں کرا رہا تھا۔خرم دستگیر نے کہا کہ رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا اور یہ کسی بھی طرح سے احتساب نہیں ہے اور اب نیب کے قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کی ذمہ داری موجودہ حکومت کی ہے اور وہ اپنے فرائض سے بھاگ نہیں سکتے۔ نواز شریف عوام کے رہنما ہیں اور ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جانا درست نہیں ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے تو بدزبانی کی انتہا کر دی ہے اور نواز شریف کی صحت سے متعلق مختلف بہانے تراش رہی ہیں۔ حکومت سیاسی قیدیوں کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ نہ کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں