مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا منتخب حکومت کی خلاف کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی نجی نیوز چینل سے گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:16

مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا منتخب حکومت کی خلاف کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منتخب حکومت کی خلاف کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ہر شہری کو پر امن ،جمہوری طریقے سے حکومت کیخلاف احتجاج کرنے اور اپنے مطالبات پیش کرنے کی اجازت دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افراتفری اور تباہی کا ایجنڈا لے کر آرہے ہیں جس کی حکومت کبھی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ضد کا مظاہر ہ نہیں کریں گی،اگر انہوں نے ملک میں غیر جمہوری طریقے سے بدنظمی پھیلانے کی کوشش کی تو ایسے لوگوں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اگر پر امن احتجاج کی گارنٹی دیتے ہیں تو انہیں حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے سے نہیں روکا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں