ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،اسد قیصر

پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی صورت ختم نبوت میں ترمیم نہیں کی جائے گی، حضورؐ کی ناموس پر مجھ سمیت میرا خاندان قربان،مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 11 نومبر 2019 23:45

ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،اسد قیصر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کسی صورت ختم نبوت میں ترمیم نہیں کی جائے گی،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر مجھ سمیت میرا خاندان قربان ۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسمبلی نے ان خیالات کا اظہارپاکستان علمائ کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی سے ملاقات میں کیا جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی اورختم نبوت کے حوالے سے اسپیکر کے بیان پر خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران مدرسہ اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانا طاہر اشرفی کاکہناتھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سچا عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں