مولانا فضل الرحمن کا دھرنا آج ختم ہونے کا امکان

آزادی مارچ کے کارکنان نے سامان بسوں میں رکھنا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 نومبر 2019 16:29

مولانا  فضل الرحمن کا دھرنا آج ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا آج ختم ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا دو ہفتوں سے جاری دھرنا آج ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آزادی مارچ کے کارکنان نے سامان بسوں میں رکھنا شروع کر دیا۔مولانا فضل الرحمن کچھ دیر میں اہم اعلان بھی کریں گے جس کے لیے تمام کارکنان کو پنڈال میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کر سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کارکنان نے اپنا سامان تک باندھنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ایف کا دھرنا پورے ملک میں پھیل جائے گا اور اس طرح سے آہستہ آہستہ دھرنا ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جب کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی وہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

جب کہ سپریم کورٹ میں اسلام آباد ماسٹر پلان سے متعلق کیس میں لار جر بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ۔ بدھ کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ معاملے پر دو رکنی بینچ پہلے ہی فیصلہ دے چکا،لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔ دور ان سماعت اسلام آباد ماسٹر پلان کا معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا،چیف جسٹس ماسٹر پلان معاملہ پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کیس جلد سنا جائے کیوں کہ تعمیرات رکی ہوئی ہیں۔ وکیل نے کہاکہ تعمیرات پر پابندی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ اسلام آباد ماسٹر پلان کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔معاملے پر تین رکنی بینچ پہلے ہی فیصلہ دے چکاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں