زرعی شعبہ کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے،عبدالرزاق دائود

ہنگری کے ساتھ تجارتی اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے مشیر تجارت کی ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 20:30

زرعی شعبہ کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے،عبدالرزاق دائود
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کا پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑا اہم کردار ہے، ہنگری کے ساتھ تجارتی اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ہنگری کے سفیر اسٹوان سزابو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ہماری مجموعی جی ڈی پی میں زرعی شعبہ کا حصہ تقریباً 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت سے نہ صرف ہمیں غذائی مصنوعات حاصل ہوتی ہیں بلکہ یہ ہمیں خام مال اور آبادی کے بڑے حصہ کو روزگار فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ انہوں نے کراچی میں ہنگری کا نیشنل ٹریڈنگ ہائوس قائم کرنے کو سراہا اور پاکستان میں پاک۔

(جاری ہے)

ہنگری بزنس فورم کے انعقاد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے زراعت، لائیو سٹاک، ماہی پروری اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبہ میں تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ ہنگری نے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور بہتر اقدامات کے ذریعے نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے زرعی شعبہ کیلئے بلاسود قرضے کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پہلے ہی تیل و گیس کے شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور ہنگری کی کمپنی مول مقامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر تیل و گیس کے شعبہ میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے ہنگری کے برآمدی ترقی کے ادارے اور ٹی ڈی اے پی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں