امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود کی کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج سے ملاقاتیں ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 14 نومبر 2019 13:59

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود کی کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈاینڈ اسٹاف کالج سے ملاقاتیں ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود نے کمانڈر قطر ائیر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قطر کے دورے کے آخری دن کی اہم ملاقاتیں اور جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خصوصی خطاب کیا ۔

ترجمان نے بتایاکہ نیول چیف نے کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ سربراہ پاک بحریہ نے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں باہمی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ امیرالبحر نیدوران خطاب کردار کی پختگی، اللہ پر کامل یقین اور سنت رسول کی پیروی کو مسلم امہ کے بلند مقام کے دوبارہ حصول سے مشروط کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں