حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو وطن واپسی کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی، پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:31

حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو وطن واپسی کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی، پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خارجہ امور عندلیب عباس نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ لیکس میں تہلکہ مچا دیا اب شہباز شریف کی ٹی ٹی لیکس اور کیش بوائے نے تہلکہ مچادیا، حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کو وطن واپسی کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے کیش بوائے کے ذریعے ملک سے اربوں روپے باہر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ساری فیملی باہر ہے۔ عندلیب عباس نے کہا کہ اس سے قبل نواز شریف کی پانامہ لیکس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا اب ان کے چھوٹے بھائی کی ٹی ٹی لیکس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب دونوں بھائیوں کو وطن واپسی کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی، اب ان کی معافی نہیں ہوگی، کسی صورت ملک کی لوٹی گئی دولت کو ان سے وصول کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں