شیخ رشید اب اپنے مستقبل کی فکر کریں، نفیسہ شاہ

بیان بازی کے ذریعے شیخ رشید بلاول بھٹو کی توجہہ کے طلبگار ہیں، بیان

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:47

شیخ رشید اب اپنے مستقبل کی فکر کریں، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید اب اپنے مستقبل کی فکر کریں، بیان بازی کے ذریعے شیخ رشید بلاول بھٹو کی توجہہ کے طلبگار ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو کو شیخ رشید کے مشوروں کی کوئی ضرورت نہیں ، سیاسی گداگروں کا مسقبل تاریک ہو چکا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں