علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں روزگار کے 2 لاکھ 90 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، حکام سی پیک اتھارٹی

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:57

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں روزگار کے 2 لاکھ 90 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 2 لاکھ 90 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اس زون کے لئے حکومت نے 3 ہزار ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہاقتصادی زون میں ٹیکسٹائل، سٹیل، فارماسوٹیکل، انجینئرنگ، کیمیکل، فوڈ پراسیسنگ، پلاسٹک، زرعی مداخل وغیرہ کی مکس انڈسٹری کے قیام کو عمل میں لایا جارہا ہے، یہ زون ساہیانوالہ انٹرچینج موٹر وے ایم تھری پر واقع ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں