ایف بی آر کا بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا

بلوچستان کی بہتری اور ترقی کے لئے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل تشکیل دے دی گئی ، این ڈی سی کے پہلے اجلاس میں گوادر پورٹ کو جلد از جلد فعال بنانے پر زور

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:59

ایف بی آر کا بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) ایف بی آر کا بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قوانین کا ڈرافٹ تیار کر لیا ،صوبہ بلوچستان کی بہتری اور ترقی کے لئے نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل تشکیل دے دی گئی ، این ڈی سی کے پہلے اجلاس میں گوادر پورٹ کو جلد از جلد فعال بنانے پر زور دیا گیا،اجلاس میں تمام ڈویثرنز اور وزارتوں کے نمائیندگان نے شرکت کی،میٹنگ کے ایجنڈا میں بارڈر سکیورٹی کو بہتر کرنا، مالی امداد، لوکل افراد کو گورنمنٹ کے اداروں مین نوکریاں دینا، سٹرکوں کے جال کو بہتر کرنا، ساحلی علاقوں کی بہتری، حب میں سپیشل اکنامک زونز کی تشکیل، گوادر پورٹ کی ترقی، کان کنی سیکٹر میں بہتری اور تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنا شامل تھے ،گوادر پورٹ کی بہتری کے لئے ڈرافٹ ٹرانزٹ قوانین اور متعلقہ قوانین مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل گورنمنٹ کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی جس کے ذمہ بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قوانین کا ڈرافٹ تیار کرنا تھا۔ ٹیم نے سی پیک کے تحت ہونے والی تجارت کے باعث قلیل ترین عرصہ میں ڈرافٹ قوانین کو مرتب کر لیا۔ وزارت قانون کی تصدیق کے بعد یہ قوانین عوام کی آرائ کے لئے پبلش ہو رہے ہیں۔ بہترین آرائ کو قوانین کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ حال ہی میں کچھ افغان کاروباری افراد نے گوادر پورٹ سے افغان ٹرانزٹ کارگو کی ٹرانسپورٹیشن پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان اقدامات کی بدولت بلوچستان صوبہ میں ترقی کا سفر جلد ممکن ہو پائے گا۔۔۔۔۔رضوان عباسی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں