آصف زرداری کا شہباز شریف کو فوری وطن واپسی کا مشورہ
شہباز شریف وطن واپس آکر پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں،مولانا فضل الرحمن کی ناراضی دور کرنے کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے اقدامات بروئے کار لائیں۔ آصف زرداری کا پیغام
مقدس فاروق اعوان پیر 27 جنوری 2020 12:26
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے شہباز شریف کو فوری وطن واپسی کا بھی مشورہ دے دیا۔
اور کہا کہ وہ وطن واپس آکر پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں جب کہ جے یو آئی کےقائد مولانا فضل الرحمن کی ناراضی دور کرنے کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے اقدامات بروئے کار لائیں۔جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے پارلیمنٹ میں سروسز ایکٹ ترمیمی بلوں کی یک طرفہ حمایت کرنے پر ناراض ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ہونے والی سرگرمیوں کو غیر اعلانیہ بائیکاٹ کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کی عیادت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دل لاہورسے تحریک آغازکر رہے ہیں۔ 19مارچ کولاہور میں آئین پاکستان کانفرنس ہوگی۔چاروں صوبوں میں کنونشنز منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں قوم کی ترجمانی ہوئی۔ ہم نے ہمت نہیں ہاری ہم آزادی مارچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56 ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان ..
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم کا سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر اظہار تشویش
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں ..
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور