انسداد دہشتگردی عدالت ،اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل ملزم حاجی خیر اللہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار ہوگیا

منگل 28 جنوری 2020 15:59

انسداد دہشتگردی عدالت ،اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل ملزم حاجی خیر اللہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2020ء) انسداددہشتگردی عدالت میں دہشتگردوں کی مالی معاونت معاملے پر اقوام متحدہ کی لسٹ میں شامل ملزم حاجی خیر اللہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ملزم حاجی خیر اللہ کی جانب سے منیر حسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے،ملزم حاجی خیر اللہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا،ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں