اسلام کی ترویج و ترقی میں صوفیاء اور اولیاء کا اہم کردار ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سجادہ نشین درباد غوث اعظم بغداد شیخ سید خالد عبدالقادر منصورالگیلانی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 24 فروری 2020 19:27

اسلام کی ترویج و ترقی میں صوفیاء اور اولیاء کا اہم کردار ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام کی ترویج و ترقی میں صوفیاء اور اولیاء کا اہم کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سجادہ نشین درباد غوث اعظم بغداد شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی، نقیب الشراف سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران سجادہ نشین درباد غوث اعظم بغداد شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مختلف تبرکات پیش کیے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کی ترویج و ترقی میں صوفیا اور اولیا کا اہم کردار ہے۔ اس موقع پر شیخ سید خالد عبدالقادر منصور الگیلانی نے کہا کہ عالم اسلام میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم کردار ادا کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صوفیا کرام کے امن کے پیغام کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں