وزیر اعظم کی افغان مہاجرین اور داخلی طور پر بے گھر افراد کے لئے ریلیف پیکیج کی ہدایات جاری

بدھ 1 اپریل 2020 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز حکومتی حکام کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بند افغان مہاجرین اور داخلی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے لئے امدادی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے دوران شہریار آفریدی، وزیر نارکوٹکس کنٹرول اور سیفرن کی درخواست پر ہدایات جاری کیں۔

شہریار آفریدی نے میڈیا کے عملے کے ایک گروپ سے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں قریبا 28 لاکھ مہاجرین 52 پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں، جن میں سی 80 فیصد روزانہ اجرت پر مشتمل ہیں۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ضرورت کے اس گھڑی میں افغان مہاجرین کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

''آئی ڈی پیز نے پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنا گھر چھوڑ دیا، پاکستان بھی اس ٹیسٹنگ ٹائم میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔'' وزیر اعظم عمران خان نے غریب کسانوں کے لئے مختص 200 ارب روپے کے فنڈ سے آئی ڈی پیز اور مہاجرین کے لئے فنڈ مختص کرنے کی ہدایت کی۔ شہریار آفریدی نے شاہد آفریدی کی مدد سے، افغان کیمپ، کوہاٹ میں مقیم مہاجرین کے درمیان راشن پیکجیز فراہم کے۔ وزیر نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ فاٹا، بلوچستان کے مربوط 7 اضلاع، کراچی، حیدرآباد اور میانوالی میں افغان کیمپوں کا دورہ کرنے اور روزانہ مزدوروں میں راشن پیکجیز کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مخیر حضرات سے اس مقصد کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں