24 گھنٹوں 248 نئے کیسز، ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ، اموات 63 ہو گئیں،572 افراد صحتیاب،31 افراد کی حالت تشویشناک، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ

جمعرات 9 اپریل 2020 12:42

24 گھنٹوں 248 نئے کیسز، ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ، اموات 63 ہو گئیں،572 افراد صحتیاب،31 افراد کی حالت تشویشناک، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4322 ہو گئی ہے۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیس سامنے آئے ہیں،572 افراد صحتیاب جبکہ 31 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 63 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 28 ہو گئی، وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 102 کیس رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 2181 جبکہ سندھ میں 1036 کیس رپورٹ ہوئے۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان 212 کیس رپورٹ ہوئے۔گلگت بلتستان میں 213 مریض ہیں۔24 گھنٹوں کے دوران 2737 جبکہ مجموعی طور پر 44896 ٹیسٹ کئے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں