راجہ محمد ظفر الحق اور احسن اقبال کا سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سرانجام خان سچے مسلم لیگی تھے ، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، تعزیتی بیان

جمعرات 9 اپریل 2020 13:40

راجہ محمد ظفر الحق اور احسن اقبال کا سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے سینئر سیاستدان سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مخلص اور نہایت با اصول انسان تھے ،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بھی سرانجام خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

انہوںنے کہاکہ سرانجام خان سچے مسلم لیگی تھے ، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،ان کا انتقال پاکستان مسلم لیگ (ن)، ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرانجام خان پارٹی کے لیے ایک مثال تھے اور رہیں گے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں