^قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 4 بجے ہوگا

اتوار 9 اگست 2020 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر کو ) شام 4 بجے ہوگا ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ بتایا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس کا وقت تبدیل کر کے صبح 10 بجے کے بجائے شام 4 بجے طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میوچل لیگل اسسٹنٹس ترمیمی (باہمی قانونی معاونت) بل 2020 ایوان سے منظور کیا گیااور بعد ازاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ترمیمی بل بحث کے دوران گرما گرم بحث ہوئی جس کے بعد مشترکہ اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی تاہم آج پیر کو ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گرما گرم بحث کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں