پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ہے، علی زیدی

ہم نے کسی کشتی کی رجسٹریشن کو نہیں روکا ، کامیاب جوان پروگرام سے ماہی گیروں کی مدد کرینگے، وفاقی وزیر

بدھ 12 اگست 2020 14:13

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ہے، علی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ہے، ہم نے کسی کشتی کی رجسٹریشن کو نہیں روکا ، کامیاب جوان پروگرام سے ماہی گیروں کی مدد کرینگے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میںتوجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی وزارت دفاع کے ماتحت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سمندری حدود پار کرنے والے ماہی گیروں کی آزادی کیلئے وزرات خارجہ کام کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی کشتی کی رجسٹریشن کو نہیں روکا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے ماہیگیروں کی مدد کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں