صنعت و معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، خسارے کم ہو رہے ہیں، ٹیکس اہداف سے بڑھ کر جمع ہو رہے ہیں

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماداظہر کا ٹویٹ

جمعرات 13 اگست 2020 20:40

صنعت و معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، خسارے کم ہو رہے ہیں، ٹیکس اہداف سے بڑھ کر جمع ہو رہے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماداظہر نے کہا ہے کہ صنعت و معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں، خسارے کم ہو رہے ہیں، ٹیکس اہداف سے بڑھ کر جمع ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کھادوں اور سیمنٹ کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کی فروخت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت اور برآمدات کے شعبے میں بھی بہتری نمایاں ہے، صنعتوں کو تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار اور بروقت کھولنے کا فیصلہ معیشت کیلئے سود مند ثابت ہوا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مالی امداد کی فراہمی، وبا کے باعث ٹیکس فری بجٹ اور امدادی پیکیجز بھی معیشت کے حق میں بہترین ثابت ہوئے، پاکستان پوری ثابت قدمی سے معاشی بحالی کی راہ پر نکل کھڑا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں