انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،اب Infinix Hot 10 پیشگی آرڈرز کیلئے دستیاب ہے

اعلیٰ اسمارٹ فون برانڈInfinixنے ، جواپنی جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسزکیلئے مانی جاتی ہیں، اپنی بیسٹ سیلنگ فون سیریز کے نئے ورژن Infinix Hot 10کا اعلان کردیا ہے

منگل 22 ستمبر 2020 11:43

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،اب Infinix Hot 10 پیشگی آرڈرز کیلئے دستیاب ہے
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) اعلیٰ اسمارٹ فون برانڈInfinixنے ، جواپنی جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسزکیلئے مانی جاتی ہیں، اپنی بیسٹ سیلنگ فون سیریز کے نئے ورژن Infinix Hot 10کا اعلان کردیا ہے ۔ 5200 mAh بیٹری، Helio G70 گیمنگ پروسیسراور Infinity Oڈسپلے سے آراستہHot 10 تین مختلف انداز میں دستیاب ہے جس کی قیمت 19,999روپے سے 24,999روپے تک ہے۔

یہ نئی ڈیوائس 4دلکش رنگوں Obsidian Black، Amber Red
Ocean Wave اورMoonlight Jade.میں پیش کی جارہی ہے۔
مقبول عامHot 9کے بعدInfinix Hot 10 میںMediaTek Helio G70 chipset مع6GB of RAM اور128GB of ROMکے علاوہ512GB تک ایکسٹرنل میموری شامل ہے۔فون کی 5200 mAh battery بیٹری کے ساتھ38-days اسٹینڈ بائی بیٹری لائف اور 36گھنٹے بات چیت کی سہولت موجود ہے۔اس طاقتور ڈیوائس میں6.78 HD + plus Infinity O display نصب ہے جو 720 x 1640 pixelsکے ساتھAndroid 10 پر کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیمرے کے سلسلے میںHot 10 میں پچھلی جانبquad-camera سیٹ اپ ہے جو16MP (main camera)،2MP (depth sensor)،2MP (macro lens) اور AI LENS معquad rear flash موجود ہے ۔ان ڈسپلے فرنٹ کیمرہ8MP اور ڈوئل فلیش سے آراستہ ہے۔
اس نئی ڈیوائس کا اعلان کرتے ہوئے Infinix پاکستان کے CEOجناب جو ہو (Mr. Joe Hu)نے کہا،"پاور گیم کے شوقین افراد کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، Infinix Hot 10زبردست خصوصیات اور امتیازی ڈیزائن کا حامل ہے۔

Infinix اپنی اعلیٰ تیکنیکی ڈیوائسز کے ساتھ مستقبل کی جانب سفر پریقین رکھتا ہے اور اسی بناء پر ہم Hot 10 کو اپنے اس سفر کی جانب ایک او ر قدم سمجھتے ہیں"۔
Infinix کی یہ نئی ڈیوائس ایک مکمل پیکیج ہے جس میں جدید ترین خوبیوں کے ساتھ بھرپورطور پر استعمال کرنے والوں کیلئے تمام سہولتیں موجود ہیں۔ مضبوط باڈی، زیادہ بڑی اسکرین اور روانی اور تیز رفتاری، اعلیٰ گیمنگ کے ساتھ Hot 10ایک بلا چیز ہے۔
 Infinix Hot 10 تین مختلف انداز(4GB + 64 GB، 4GB + 128GB اور 6GB +128GBمیں دستیاب ہے جو مختصر مدت کیلئے بالترتیب 19,999 روپے،22,999 روپے اور24,999 روپے کی خصوصی قیمت پر پیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں