جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:20

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں وہ اپنے شہید بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں اور اصل ذمہ داران کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

شہدا کے والدین نے کہا کہ ہم نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ہمیں انکوائری کمیشن کی رپورٹ فراہم کی جائے، انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے اصل ذمہ داران کا تعین ہو سکے، انصاف کے حصول کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے، شہدا کے والدین نے کہا کہ 16 دسمبر کو اے پی ایس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے پشاور میں خوانی رکھی ہے جس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں